ابنا: ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان جناب رامین مہمان پرست نے آج کہا ہے کہ بغداد اور کرکوک میں مسجدوں اور امام بارگاہوں کے سامنے کل ہونے والے دہشتگردانہ دھماکوں کی ، کہ جن میں کم از کم 24 افراد جاں بحق ہوگئے ، شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ان دہشت گردانہ کاروائیوں میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ ان جارحانہ کاروائیوں کا مقصد فرقہ وارانہ اختلافات میں شدت لانا اور سیاسی اختلافات کو مذھبی جنگ میں تبدیل کرنا ہے لیکن حکومت اور عوام کی ہوشیاری سے یہ سازشیں جو باہر سے ڈکٹیٹ کی جارہی ہیں ناکام ہوجائیں گی ۔ واضح رہے کہ کل عراق کے شہروں بغداد اور کرکوک کے علاقوں القاہرہ ، البنوک ، الزعفرانیہ اور الفرات میں مسجدوں اور امامبارگاہوں کے سامنے ہونے والی دہشت گردانہ کاروائیوں میں 24 افراد جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی ہو گئے تھے -
.....
/169